JIH president expresses condolences over demise of Maulana Hasib SiddiqI–URDU

January 10, 2019

 

مولانا حسیب صدیقی کی رحلت پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

۹؍۱؍۲۰۱۹ء
جمعیۃ علماء ہند کے خازن مولانا حسیب صدیقی صاحب کی دیوبند میں اچانک رحلت پر امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے شدیدرنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ کے احباب اور مرحوم کے پس ماندگان سے تعزیت کی ہے۔
امیر جماعت نے فرمایا کہ جناب حسیب صدیقی صاحب نے دیوبند کے سابق چیرمین اور معروف ومشہور مسلم فنڈ کے روح رواں کی حیثیت سے عوام الناس کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ دیر تک یاد رکھی جائیں گی۔مسلم فنڈ کے ذریعہ جناب حسیب صدیقی صاحب نے نہ صرف یہ کہ بلاسودی نظام معیشت کو عام کرنے کی غیر معمولی خدمت انجام دی ،بلکہ اس کے ذریعہ مفید تعلیمی ادارے قائم کرکے ملت کی نئی نسل کو فیض یاب ہونے کی راہ ہموار کی۔
امیر جماعت نے کہا کہ حسیب صدیقی مرحوم بڑے ملنسار اور خوش مزاج تھے، مجھ سے ذاتی طور پر بڑی محبت فرماتے تھے۔جماعت اسلامی ہند کی کوششوں کو بہ نظر تحسین دیکھتے تھے۔
مولانا عمری نے اللہ تعالی سے دعافرمائی کہ خدائے رحیم و کریم موصوف کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔


Spread the love

You May Also Like…

0 Comments