jamaateislamihind.org
has updated New stories
while you were away from this screen
Click here to refresh & close
بابری مسجد کی جگہ مندر کے شیلانیاس کے موقع پر اکابرینِ ملت کی اجتماعی اپیل

Posted on 05 August 2020 by Admin_markaz

 

05-08-2020
پریس ریلیز
بابری مسجد کی جگہ مندر کے شیلانیاس کے موقع پر اکابرینِ ملت کی
اجتماعی اپیل

نئی دہلی۔ پانچ اگست کو بابری مسجد کی جگہ پر مندر کے شیلا نیاس کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پورے قضیے میں مسلمانان ِ ہند نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور عدالت عظمی اور ملک کے نظام انصاف و قانون کا احترام کیا۔ یہ ملک کے نظامِ انصاف کی بدقسمتی ہے کہ عدالت نے دلائل وشواہد تو مسجد کے حق میں دیے، لیکن فیصلہ مندر کے حق میں دے دیا۔ ملک اور دنیا بھر کے انصاف پسندعوام اور اداروں نے نہ صرف اس زیادتی کو محسوس کیا، بلکہ اس پر شدیدتنقید بھی کی۔ ہم بھی اس فیصلہ سے اپنے اختلاف کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ملک و ملت کے لیے کبھی نہ بھرنے والا زخم ہے۔
دوسری طرف ستم یہ ہے کہ دستور ِہند پر حلف لینے والے جمہوری و سیکولر ملک بھارت کے وزیراعظم نے بھی مندر کے شیلا نیاس تقریب میں شرکت کی۔ سرکاری وسائل و ذرائع ابلاغ کا استعمال بھی زور و شور سے ہورہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ روش دستور ہند اور ملک کے سیکولر ڈھانچہ کی صریح خلاف ورزی اور سماجی تقسیم کو بڑھاوا دینے والی ہے۔ ایسے وقت میں ہم ملت سے اجتماعی اپیل کرتے ہیں کہ اس نے ماضی میں صبر و تحمل اور دانش مندی کی جس روش کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ثابت قدم رہے۔ ہمارا موقف جو پہلے تھا وہ آئندہ بھی رہے گا کہ بابری مسجد، مسجد تھی اور رہے گی اور ان شاء اللہ ہم انسانی ضمیر پر دستک دیتے آئے ہیں اور اس وقت تک دیتے رہیں گے جب تک ملک کے دامن سے داغ نہ دھل جائیں۔توقع ہے کہ ملک کا باضمیر طبقہ ملک کے سیکولر ڈھانچے کی خلاف ورزی کی اس روش کو فراموش نہیں کرے گا۔

اپیل کنندگان ٭مولانا محمدولی رحمانی، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ٭جناب سید سعادت اللہ حسینی، امیر جماعت اسلامی ہند٭مولانا توقیر رضا، صدر مسلم اتحاد پریشد بریلی٭جناب نوید حامد، صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت٭ڈاکٹر مفتی محمد مکرم،شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی٭ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں،سابق چیر مین اقلیتی کمیشن دہلی٭ڈاکٹر محمدمنظور عالم،جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل٭ڈاکٹر قاسم رسول الیاس،صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا٭مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی،٭مولانا جلال حیدر، صدر آل انڈیا شیعہ کونسل٭مفتی عبدالرازق،صدر جمعیۃ علماء ہند، دہلی٭مولانامحمد سلمان حسینی ندوی،ناظم جامعہ سید احمد شہید، ملیح آباد،لکھنؤ٭جناب عبد السلام،چیرمین پی ایف آئی ٭جناب ایم کے فیضٰ،صدر ایس ڈی پی آئی ٭ ڈاکٹر تسلیم رحمانی، صدر ایم پی سی آئی٭مولانا پیر سید تنویر احمد ہاشمی، سجادہ نشین خانقاہ ہاشمیہ، بیجاپور، کرناٹک٭مولانا شبیر احمد ندوی، ناظم جامعۃ الصالحات بنگلور۔

جاری کردہ
شعبہ میڈیا، جماعت اسلامی ہند

Comments are closed.

JIH Markaz Weekly program on Farm bills- Rishikesh Bahadur Desai

Khutba-e-Juma – FRIDAY SERMON (JIH V-P S. Ameenul Hasan)

DECLARATION OF BY-ELECTION RESULTS: T. ARIF ALI, SECRETARY GENERAL,JIH

Message on New Islamic Year – Hijri 1442: Prof. Salim Engineer

Twitter Handle

Facebook Page

VISIT OUR OTHER WEBSITES


en_USEnglish
urUrdu en_USEnglish