JIH chief expresses concern over the situation in Sri Lanka–URDU

March 7, 2018

جماعت اسلامی ہند نے سری لنکا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے سری لنکا کے حالا ت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ سری لنکا کے شہر کینڈی اور اطراف کے شہروں میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات اور اس کے بعد ایمرجنسی نافذ کرنے کی جو خبریں میڈیا کے ذریعے موصول ہوئی ہیں وہ نہایت قابل افسوس اور تشویش ناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کی حکومت سے گز ارش کرتے ہیں کہ وہ فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور متاثرہ علاقوں میں مسلمانوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے۔

            امیر جماعت نے کہا کہ سری لنکا کے کچھ قانون ساز اشتعال انگیز زبان کا استعمال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کچھ مقامی مذہبی رہ نما تشدد کو ہوا  دے رہے ہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ ایسے افراد کو جلد گرفتارکیا جائے اور عوام کے اعتماد بحالی کی تدابیر کی جائیں تاکہ خطے میں جلد از جلد حالات معمول پر آ سکیں۔ جماعت اسلامی ہند نے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے کے اس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انھوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور اسے نسل پرستی پر مبنی تشدد پسندانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

            امیر جماعت نے ہندوستان کی حکومت سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ سری لنکا کی حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے فوری حل کو یقینی بنائے  اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کا مقابلہ کرنے میں اس کی مدد کرے۔

Spread the love

You May Also Like…

0 Comments