Kerala Flood must be declared a National Calamity: Jamaat e Islami Hind–URDU

August 19, 2018

کیرلہ کے سیلاب کی تباہ کاری کو قومی سانحہ قرار دیا جائے:جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے کیرلہ میں آئے تباہ کن سیلاب کو قومی آفت قرار دینا چاہیے۔ مولانا عمری نے کہا کہ مسلسل بارش، سیلاب اور زمین کے کھسکنے کی وجہ سے ریاست کی صورت حال کافی ابتر ہے۔اس کے کئی حصے زیر آب ہیں۔ کثیر تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔ ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کیمپوں میں پناہ گزیں ہیں۔ ہزاروں گھر ڈوب گئے ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں ہزار وں افراد بے یار و مددگار ہیں،۔ حالات کی سنگینی کے سبب کہ بچاؤ اور راحت کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اس صورت حال کا مقابلہ صرف حکومت یا رضا کارکنان کے ذریعے ناممکن ہے۔ راحت و بچاؤ کے لیے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ مزید ملٹری عملہ و دیگر سہولیات فوری فراہم کرے ۔ امیر جماعت نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کے وہ اس موقعے پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے۔ خدشہ ہے کہ اگر وقت رہتے راحت کے کاموں میں تیزی نہیں لائی گئی تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔ اس سیلاب کی وجہ سے ریاست کا اربوں روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقے میں تعمیری کاموں کی فی الفور ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاست کیرالہ کے لیے اسپیشل پیکج کا اعلان کرے۔
امیر جماعت نے ملک کے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کیر لہ کے لوگوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ہمیں یہ بات یاد ہونی چاہیے کہ ملک میں کہیں بھی قدرتی آفت آئے کیر لہ کے عوام نے بچاؤ و راحت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
امیر جماعت نے فرمایا کہ حلقہ کیرلہ کے وابستگان جماعت سیلاب کے متاثرین کی فوری خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں اور مرکز جماعت کا کیرلہ کے ذمہ داروں سے مسلسل رابطہ ہے۔ وہاں کے حالات و ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے جماعت کے مرکزی ذمہ داروں کا ایک وفد بھی کیرلہ جا رہا ہے۔
امیر جماعت نے کیرلہ کے حالیہ سیلاب سے متاثرین کی ابتدائی مدد کے لیے بار گاہ ایزدی میں دعا کی ہے۔

Spread the love

You May Also Like…

0 Comments