مائنورٹی تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: پروفیسر محمد سلیم انجیئنر

اکتوبر 11, 2025

9 اکتوبر 2025

نئی دہلی:  فیڈریشن  آف مائنورٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز(ایف ایم ای ا ٓئی) کے زیراہتمام گزشتہ روز مرکز جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی میں قومی سطح کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ داران، ماہرین تعلیم، منتظمین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

انجینئر محمد سلیم ،چیئرمین، مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہندنے کلیدی خطاب کیا اور تعلیم کے میدان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ  اس ورکشاپ کا مقصد ملک بھر میں مائنورٹی تعلیمی اداروں کے معیارِ تعلیم کو بلند کرنا،  درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور ایف ایم ای ا ٓئی کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط اور مربوط بنانا ہے۔

اس موقع پر جناب سید تنویر احمد،جنرل سکریٹری ایف ایم ای ا ٓئی نے "تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے: منصوبے اور در پیش چیلنجز” کے عنوان سے ایک تفصیلی خطاب کیا، جس میں انہوں نے تعلیمی اداروں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب محمد آصف الدین، جنرل سکریٹری، کرناٹکہ، ایف ایم ای ا ٓئی نے ایف ایم ای آئی کی توسیع، استحکام اور ریاستی سطح پر منظم نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے دوران ریاستی شاخوں کی سالانہ رپورٹس پیش کی گئیں، جن سے مختلف علاقوں میں ایف ایم ای ا ٓئی کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جامع جائزہ سامنے آیا۔

ورکشاپ میں ایک اوپن سیشن  بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے تجربات، تجاویز اور مسائل پیش کیے۔

آخر میں جناب سید تنویر احمد نے اختتامی خطاب کیا اور ایف ایم ای ا ٓئی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں معیار، اقدار اور اثر پذیری کے فروغ پر زور دیا۔

پروگرام کے کنوینر، جناب محمد اشفاق عالم ندوی نے تمام شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

پروگرام کا افتتاح جناب شارق انصر کی نظامت میں ہوا، جس کے بعد مولانا  انعام اللہ فلاحی کوآرڈینیٹر نصاب،مرکزی تعلیمی بورڈ کی طرف سے "تذکیر” پیش کی گئی۔

 

جاری کردہ:

سلمان احمد

نیشنل سیکریٹری، میڈیا ڈپارٹمنٹ

مرکز ، جماعت اسلامی ہند

پتہ: D-321، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی – 110025

موبائل: 7290010191

 

محبت بانٹیں

0 Comments