- ہمارا بنیادی عقیدہ توحید، رسالت اور آخرت ہے۔
- ہماری رہنمائی کا اصل سرچشمہ قرآن و سنت ہے۔
- ہماری تنظیم شورائیت کے اصول پر قائم ہے۔
- ہم تقوی و خدا ترسی، وحی الہی پر یقین، جوابدہی، اخوت، عالمی بھائی چارہ، قانونی طور پر سب کو مساوی حقوق، خالق کی اطاعت، عدل و شفافیت، ہم دردی، سخاوت، اظہار رائے کی آزادی، ثابت قدمی، استقامت، محبت اور انسانوں کی غم خواری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
- ہم امن کے قیام اور انصاف کے حصول کے لیے تقوی و خدا ترسی پر قائم معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کرتے ہیں۔
- ہماری خواہش ہے کہ ہمارے اپنے ملک میں اور پوری دنیا میں امن و امان اور خوشحالی کا بول بالا ہو۔