9 جولائی 2025

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اورپبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حادثات کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ ایک ہی دن میں راجستھان میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کے کریش ہونے اورگجرات میں بریج کے ٹوٹنے کی خبرانتہائی تکلیف دہ اورالمناک ہے۔ راجستھان کے چوروضلع میں ہندوستانی فضائیہ کا جیگوارلڑاکا طیارہ کریش ہوگیا جبکہ گجرات کے سریندرنگرضلع میں بریج کے ٹوٹنے سے کم ازکم 10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ہم سبھی متاثرین کے اہل خانہ اورمتعلقین سے تعزیت اوریک جہتی کا اظہارکرتے ہیں اورزخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگوہیں۔
پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہےاورپبلک انفراسٹرکچراورتحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حادثات کی شفاف اورمکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ تاکہ ایسے دردناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کویقینی بنانے کے لیے مضبوط اقدامات اورٹھوس احتیاطی تدابیر اختیارکئے جانے کی ضرورت ہے۔
جاری کردہ: سلمان احمد
قومی سیکریٹری، شعبہ میڈیا
جماعت اسلامی ہند، مرکزی دفتر
موبائل: 7290010191
پتہ: D-321، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی 110025





0 Comments