7-5-2025

جماعت اسلامی ہند دہشت گردی کو ایک سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم سمجھتی ہے، اور ملک اور اس کے عوام کی سلامتی اور امن کے لیے اس کے مکمل خاتمے کو ضروری قرار دیتی ہے۔
ملک کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جو کاروائی کی ہے، پورا دیش، بلا تفریق مذہب و ملت اس میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی تائید کررہا ہے۔
ہم اس موقع پر اس بات پر بھی زور دینا چاہتے ہیں کہ اس نازک وقت میں ملک کے تمام عوام کو متحد ہوکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ملک کی سلامتی کے سنگین معاملے کو کسی بھی قسم کی تفریق یا فرقہ وارانہ تناو پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا کسی صورت ملک کےمفاد میں نہیں ہے۔ ہم تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور گروہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کی سالمیت، باہمی اخوت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہر حال میں برقرار رکھیں اوراتحاد و اتفاق
جاری کردہ:
سلمان احمد
نیشنل اسسٹنٹ سکریٹری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ
صدر دفتر ،جماعت اسلامی ہند
موبائل: 7290010191
پتہ : : D-321، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی 110025





0 Comments