مولانا عبد اللہ مغیثی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی کا تعزیتی پیغام

اپریل 7, 2026

6 اپریل 2026

ملک کے معروف و ممتاز عالمِ دین اور مذہبی و ملّی قائد مولانا محمد عبد اللہ مغیثی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوناک ہے۔ ان کی وفات سے ملک و ملّت ایک عظیم علمی ، دینی اور سماجی رہ نما سے محروم ہو گئی ہے ، مولانا مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تعلیم و تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ وہ ایک ہمہ جہت ، باوقار اور باصلاحیت شخصیت کے مالک تھے – انھوں نے علمی و اصلاحی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ نہ صرف دینی علوم کے فروغ کے لیے برابر کوشاں رہے ، بلکہ عصری تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی فکری و عملی تربیت میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے خطبات و مواعظ نے ہزاروں افراد کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے

 

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، پس ماندگان کو صبرِ جمیل دے  اور ملتِ اسلامیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔

 

سید سعادت اللہ حسینی

امیر، جماعت اسلامی ہند

محبت بانٹیں

0 Comments