Significance of the month of Rabi al-Awwal: Maulana Razi-ul-Islam Nadvi

October 19, 2020

Maulana Razi-ul-Islam Nadvi

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے شعبہ اسلامی معاشرت کے سکریٹری محمد رضی الاسلام ندوی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے رسول اللہؐ کی زندگی نمونہئ حیات ہے۔دنیا کا ہر مسلمان اللہ کے رسول، آپ کی آل و اولاد اور صحابہ کرام سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور ان کے تقدس کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلنے کو اپنے لیے باعث سعادت سمجھتا ہے۔چونکہ ماہ ربع الاول میں آپؐ کی ولادت اور وفات ہوئی تھی۔ لہٰذا مسلمانان عالم اس ماہ میں آپ کی سیرت طیبہ کا زیادہ سے زیادہ ذکر کرتے ہیں۔ اسی چیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے شعبہ اسلامی معاشرہ نے یہ پروگرام بنایا ہے کہ اس مناسبت سے پورے مہینے روزانہ مختصر ر ویڈیو جاری کیے جائیں گے جن میں رسول اللہ ﷺ کے ارشادات اور سیرت کی روشنی میں اسلام کی سماجی اور اخلاقی تعلیمات عام کی جائیں گی۔ البتہ اس بات کا خاص لحاظ رکھا جائے گا کہ ویڈیو حتی الوسع مختصر ہو اور ان میں حدیث اور سیرت کے واقعات پر فوکس ہو اور سیرت پاک سے استنباط کرکے موجودہ حالات میں رہنمائی کی جائے۔چونکہ اس کا مقصد خواص و عوام تک پیغام رسانی ہے لہٰذا زبان عام فہم اور آسان ہو اور گفتگو کا موضوع عموماً سماجی، روحانی اور اخلاقی امور سے متعلق ہومثلاً نماز کا شوق، نوافل کا اہتمام، ذکرو دعا، انفاق، نفل روزوں کا اہتمام، اخلاص، صبرو شکر، والدین کے حقوق، اولاد کی تربیت، پڑوسی کا حق، بیوہ اور یتیم کا حق، بیمار کا حق، مہمان کے حقوق، مسلمانوں کے باہمی حقوق، جانوروں کے حقوق، سچائی، امانت داری، عدل و انصاف، نرمی، ایثار، عفو درگزر، خوش گفتاری، وعدہ خلافی، غیبت، رشوت، ریا کاری اور فضول چرچی وغیرہ۔جناب ندوی نے مزید کہا کہ جماعت کے ریاستی یونٹوں کے ذمہ داروں اور مسلمانوں کی دیگر تنظیموں اور جماعتوں کے سربراہوں اور سربرآوردہ لوگوں سے اپیل کی کہ اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ سیرت نبوی کے پیغام سے روشناس کرائیں اور نبوی تعلیمات کو عام کریں۔ پروگرام دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Spread the love

You May Also Like…

0 Comments