Joint statement by Muslim leaders for withdrawal of FIR against Dr Zafarul Islam Khan (URDU)

May 8, 2020

 

نئی دہلی۔ ملک کے مختلف ملی تنطیموں کے رہنماؤں نے میڈیا کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم ڈاکٹرظفرالاسلام خان صاحب کے خلاف دلی پولیس کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ پر محض ایک ٹوئیٹ کو بنیاد بنا کر اس طرح کی کاروائی سے دلی پولیس کا متعصبانہ کردار پھر ایک بار بے نقاب ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے زیر بحث ٹوئیٹ سے اختلادف کی گنجائش موجود ہے اور خود انہوں نے اس پر اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔لیکن اس کے باوجود،اطلاعات کے مطابق پولیس افسران بغیر کسی نوٹس کے اچانک ان کے گھر پہچ گئے اورخان صاحب کو ساتھ لے کر جانے پر بضد تھے۔ لاک ڈاون کے دوران، عین افطار کے وقت، ایک نیم عدالتی ادارہ کے سربراہ کے خلاف اس طرح کی کاروائی سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کی کاروائیاں کس حد تک آگے بڑھتی جارہی ہیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مشرقی دلی میں جان و مال کی بڑے پیمانے پر تباہی اور قتل و غارت گری کے اصل مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد اب دلی پولیس طرح طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ جن لوگوں کی شر انگیزیاں، زہریلی تقریریں اور بیانات اور منظم پر تشدد حملے سارے ملک کے سامنے عیاں ہیں، ان کو نظر انداز کرکے اس طرح مظلومین، ان کے حق میں آواز بلند کرنے والوں یا حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں کو پولیس کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کوشش، پورے ملک کے لئے نہایت خطرناک ہے۔
ملی تنطیموں کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف ایف آئی آر کو واپس لے اور دلی پولیس کو بے قصور افراد کے خلاف اس طرح کی کاروائیوں سے روکے۔
دستخت کنندگان میں، مولانا ارشد مدنی صدر جمیعتہ علمائے ہند،مولانا توقیر رضا خان: صدر ملی اتحاد کونسل،مولانا محمود مدنی: جنرل سکریٹری جمیعتہ علمائے ہند، جناب سید سعادت اللہ حسینی: امیر جماعت اسلامی ہند،مولانا ولی رحمانی: امیر شریعت، بہار و اڑیسہ و جھارکھنڈ،مولانا اصغر امام مہدی سلفی: امیر جمیعتہ اہل حدیث ہند،جناب نوید حامد: صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،ڈاکٹر محمد منظور عالم: جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل،مولانا محمد سلمان حسینی ندوی لکھنو،مولانا مفتی محمد مکرم: امام مسجد فتح پوری،مولانا محسن تقوی، امام جمعہ، شیعہ جامع مسجد دہلی،ڈاکٹر قاسم رسول الیاس: صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا،جناب محمد سلیمان صدر انڈین نیشنل لیگ،جناب اختر حسین جنرل سکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس،جناب مجتبی فاروق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،سید محمد تنویر ہاشمی کرناٹک،لبید شافعی صدر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا،پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد یونی ور سیٹی جودھ پور،پروفیسر حسینہ حاشیہ ملی کونسل،ڈاکٹر تسلیم رحمانی صدر ایم پی چی آئی شامل ہیں۔

جاری کردہ
شعبہ میڈیا، جماعت اسلامی ہند

Spread the love

You May Also Like…

0 Comments