جماعت اسلامی ہند بہار کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کا کا م جاری (۲۷؍ اگست ۲۰۱۷ء ) ارریہ کشن گنج فاربس گنج کے علاقہ میں سیلاب کا پانی پھیل جانے پر ۱۴؍ اگست ۲۰۱۷ء سے ہی یعنی دوسرے دن سے جماعت اسلامی ہند بہار نے BYO کے ذریعہ پانی میں گھرے ہوئے لوگوں تک کھانا پہنچانے کا کام شروع کردیا تھا اور ارریہ ،فاربس گنج ، پورنیہ اور کشن گنج کے چار مقامات پر سینٹر بناکر باضابطہ کام کا کا آغاز کیا۔ اس ریلیف کے کام میں جماعت اسلامی ہند ، ایس آئی او، بی وائی اواور مقامی تنظیموں کے کارکنان نے ساتھ مل کر کام کیا ۔اب تک تقریباً 26,000 لوگوں تک فوڈ پیکٹ پہنچایا گیااسکے علاوہ میڈیکل کیمپوں سے تقریباً 9,000لوگوں کو راحت پہنچایا گیا اس میڈیکل ٹیم میں کل 18 ڈاکٹر س لوگوں کے علاج میں لگے ہوئے ہیں ۔ 9,000لوگوں میں ترپال اور پلاسٹک تقسیم کیا گیا۔ فی الحال فاربس گنج، جوگبنی کے 6گاؤں ، ارریہ ضلع کے 12گاؤں ارریہ شہرکے 5 محلہ ، پورنیہ کے بائسی بلاک کے10گاؤ ں، اور کٹیہار کے 15 گاؤں اور کشن گنج کے 7پنچایتوں میں جماعت اسلامی ہند حلقہ بہار کا ریلیف کا کام جاری ہے یہ پہلے مرحلے کا کام ہے ہفتہ عشرہ تک یہ کام چلے گا۔ اس کے بعد بازآباد کاری کے کا م کا سلسلہ شروع ہوگا۔ مکانوں کی تعمیر اور مرمت کا کام بھی ایک بڑا کام ہے۔ جو جماعت اسلامی ہند حلقہ بہار کے پیش نظر ہے۔ اس لئے جماعت ہل خیر حضرات سے تعاون کیاپیل کرتی ہے۔۔
Wayanad Landslides: JIH Kerala Announces First Phase of ₹10 Crore Rehabilitation Project
Calicut: Jamaat-e-Islami Hind (JIH) Kerala, under the leadership of President P. Mujeeburahman, has launched the first...
0 Comments