ہمارا نظامِ اقدار
ہمارے اصول
٭ ہمارا بنیادی عقیدہ توحید، رسالت اور آخرت ہے۔
٭ ہماری رہنمائی کا اصل سرچشمہ قرآن و سنت ہے۔
ہماری قدریں:
٭ ہم تقوی و خدا ترسی، وحی الہی پر یقین، جوابدہی، اخوت، عالمی بھائی چارہ، قانونی طور پر سب کو مساوی حقوق، خالق کی اطاعت، عدل و شفافیت، ہم دردی، سخاوت، اظہار رائے کی آزادی، ثابت قدمی، استقامت، محبت اور انسانوں کی غم خواری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
٭ ہم امن کے قیام اور انصاف کے حصول کے لیے تقوی و خدا ترسی پر قائم معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کرتے ہیں۔
٭ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے اپنے ملک میں اور پوری دنیا میں امن و امان اور خوشحالی کا بول بالا ہو۔




0 Comments