
28تا 30 جون 2025 کو مرکز جماعت اسلامی ہند ، نئی دہلی میں ریاستی ذمہ داران کے لیے تین روزہ تربیتی و تنظیمی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کا مقصد مرکزی و ریاستی قیادت کے درمیان تنظیمی معاملات میں تبادلہ خیال کرنا تھا نیز قائدین کی تربیت بھی پیش نظر تھی۔
پروگرام کا آغاز محترم رضی الاسلام ندوی صاحب کے درس قرآن سے ہوا ۔درس قرآن کے بعد سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند ٹی عارف علی صاحب نے افتتاحی کلمات پیش فرمائے جس میں انہوں نے پروگرام کی غرض و غایت پیش کی ۔ اسکے بعد امیر جماعت اسلامی ہند کا بہت ہی اہم کلیدی خطاب بعنوان "میقاتی مشن اور ملک و ملت کا فکری منظر نامہ "ہوا ۔ اس میں میر جماعت نے بتایا کہ موجودہ دور میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے وابستگان جماعت کو مزید تیزی درکار ہے ۔ چھوٹی چھوٹی غیر اہم چیزوں میں الجھ کر ملک و ملت کے فکری منظر نامے کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا اسکے لیے بڑے دل و بلند سوچ اور بلند اہداف کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
جناب شبیر عالم خان صاحب نے دیگر تنظیمی امور کے سلسلے میں رہنمائی فرمائی۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں کام جماعت کے اہم کاموں میں سے ایک ہے ۔ اس حوالے سے جماعت کی موجودہ صورتحال کیا ہے اسکا تنقیدی جائزہ لے کر لائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے نیشنل سیکریٹری سلمان احمد صاحب کا ورکشاپ رکھا گیا تھو جو کافی فائدہ مند محسوس کیا گیا ۔
مولانا ڈاکٹر محی الدین غا زی صاحب نے ” جماعت کی تاریخ میں چند قابل توجہ اسباق ” کے عنوان سے پرزنٹیشن پیش کیا ۔ آپ نے تاریخی سلسے سے یہ بات بتائی کے وقت اور حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی نے حکمت و بصیرت کے ساتھ جو فیصلے لیے ہیں اسکی معنویت آج کے دور میں بھی اہم ہے ۔آپ نے بتایا جماعت اسلامی ہند کے دور حاضر میں لیے جانے والے فیصلے اور کیے جانے والے کام فکری تسلسل ہے ۔
پہلے دن کے آخری سیشن تربیتی تھا جس میں مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی صاحب نے "اساسیات دین اور ذمہ داران جماعت :معیار مطلوب کے عنوان سے گفتگو فرمائی ۔ آپ نے تحریک اسلامی کے کاموں کے لیے روحانی ارتقاء کی اہمیت پر زور دیا ۔
دوسرے دن کا آغاز محترم محمد احمد صاحب کی تذکیر بالسیرہ سے ہوا ۔آپ نے بہت ہی دلنشین انداز میں سیرت رسول کے واقعات پیش فرمائے اور روسول کریم کی بحیثیت داعی ،مصلح ، مربی اور خادم کام کا ذکر کیا۔
محترم محمد سلیم انجنئیر صاحب کی زیر صادرت مباحثہ منعقد کیا گیا جس میں برادران وطن سے تعلقات کی ضرورت و اہمیت اور ان سے برادران تعلقات کو بڑھاتے ہوئے کن باتوں کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے تاکہ ایک دوسرے کا ادب و احترام مجروح نہ ہو ، جیسی اہم باتو ں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسی طرز کا ایک اور سیشن تیسرے دن ملک معتصم خان صاحب کی نگرانی میں ہوا جس میں ملی لیڈرشپ کی صورتحال اور تحریک کے اپروچ کو لیکر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تیسرے دن کا آغاز محترم مولانا الیاس خان فلاحی صاحب کی تذکیر بالحدیث سے ہوا ۔ محترم محی الدین شاکر صاحب نے جماعت کے افرادی قوت کی تجزیاتی رپورٹ پیش کی اور اس سلسلے میں شرکاء کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس پروگرام میں مزید تین ورکشاپ بھی منعقد کئے گئے تھے جو کافی فائدہ مند معلوم ہوئے، محترم امیر جماعت نے بنیادی و لازمی کام کی ماحول سازی کے عنوان سے ورکشاپ پیش کیا ،محترم ایس امین الحسن صاحب نے ارکان جماعت کی تربیت کچھ توجہ طلب امور کے عنوان سے ورکشاپ پیش کیا ۔ پروگرام کا آخری ورکشاپ سیکریٹری جنرل ٹی عارف علی صاحب نے اداروں اور ذیلی تنظیموں کے ربط و تعلق کی مطلوب شکل کے عنوان سے پیش کیا ۔
تیسرے دن کے آخری سیشن میں اوپن سیشن رکھا گیا تھا جس میں تما ہی ریاستی ذمہ داران کے لئے موقع تھا کہ کسی بھی معاملہ میں مرکزی قیادت سے سوال کرسکتے ہیں اور مشورہ دے سکتے ہیں اس کے بعد آخر میں محترم امیر جماعت کے اختتامی کلمات و دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا





0 Comments