رپورٹ

شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے 24، 25، 26 جنوری 2026 کو رانچی اور جمشید پور ( جھارکھنڈ) کے لیے ایک سہہ روزہ دورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی ذمہ داران میں جناب آئی کریم اللہ صاحب سیکرٹری شعبہ رابطہ عامہ اور جناب لئیق احمد خان صاحب معاون سیکرٹری شعبہ رابطہ عامہ شامل تھے۔ رانچی میں انہوں نے دفتر حلقہ میں وہاں کے ذمہ داران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس میں متعدد تجاویز اور مشورے زیر گفتگو آئے۔
اس دورے کے دوران آدیواسی سماج کے لیڈران، سوشل ایکٹی ویسٹ اور جرنسلٹوں سے بھی ملاقات کی گئی جس میں متعدد موضوعات زیر گفتگو آئے۔ اس نشست میں معتدبہ تعداد نے شرکت کی۔
یہاں ایک پی آر ورک شاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ایس ائی او ،جی ائی او ،اے پی سی ار،یو ایم ایف،آئیٹا اور جماعت کے مخصوص افراد نے شرکت کی۔
ورک شاپ کے بعد ڈاکٹر احمد سجاد صاحب سے ملاقات اور عیادت کی گئی ، ان کے احوال معلوم کیے گئے اور کئی اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
دورے کا دوسرا دن جمشید پور کے لیے تھا۔ یہاں ہوٹل ایسین میں ایک نشست رکھی گئی جس میں مختلف مذاہب کے لیڈروں، سوشل ورکرز ، سماجی ناگرک منچ اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس کے بعد جماعت کے دفتر میں مرد و خواتین ارکان و کارکنان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات رکھی گئی اور حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی دن ہوٹل سینٹ میں پروفیشنل اور ملت کے دیگر انٹلکشول طبقے سے ملاقات، خطاب اور تبادلہ خیال کا اہتمام کیا گیا۔
تیسرے دن رانچی میں مسلم پروفیشنلز اور دانشوران ملت اور انٹلکچول کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا جس میں شہر کے مخصوص افراد اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس دن کا آخری پروگرام دفتر حلقہ جھارکھنڈ میں خواتین ارکان اور کارکنان کے ساتھ باہمی گفتگو اور ملاقات پر اختتام پذیر ہوا۔





0 Comments