شعبہ رابطہ عامہ کا چار روزہ دورہ چھتیس گڑھ

فروری 11, 2026

رپورٹ

مرکزی پبلک ریلیشنز (پی آر) کی جانب سے حلقہ چھتیس گڑھ کا 16 تا 19 جنوری 2026 چار روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس دورے میں مرکزی ذمہ داروں میں نیشنل سکریٹری ( پی آر)  جناب آئی کریم اللہ صاحب اور اسسٹنٹ سکریٹری جناب لئیق احمد خان صاحب شامل تھے۔

چھتیس گڑھ  پہنچنے کے بعد یہ دونوں افراد جناب رضا قریشی صاحب ( حلقہ سکریٹری) اور جناب محمد فہیم اللہ خان صاحب ( پی آر سکریٹری)  کے ساتھ  ہوٹل گولڈن آئی میں چھتیس گڑھ زکوۃ فاؤنڈیشن کی ذمہ داروں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی۔  اس ملاقات میں جناب سید عقیل صاحب ( ڈایریکٹر و بانی چھتیس گڑھ زکوۃ فاونڈیشن)، جناب محمد طاہر صاحب( اسسٹنٹ ڈائریکٹر)، جناب عرفان بخاری صاحب( بانی رکن) موجود تھے۔

ملاقات اختتام پذیر ہونے کے بعد حلقہ آفس میں ’ اکھل بھارتیہ جن سنگھرش مورچہ‘ کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کامریڈ شری سوراجی ( آل انڈیا کنوینر: آدیواسی بھارت مہا سبھا اور استیٹ سکریٹری سی پی آئی )، شری پرساد راؤجی ( کنوینر: جن سنگھرش مورچہ، چھتیس گڑھ)، شری توہین جی ( آل انڈیا کنوینر: ریولوشنری فورم ۔ آر سی ایف اور کاسٹ اینہیلیشن موومنٹ)، ماسٹر شری راجندر چندرا کرجی( رہنما ، کرسچن فورم) جیسے اشخاص شامل ہوئے۔

میٹنگ کے بعد ٹیم نے کچھ نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی جن میں ایڈووکیٹ فیصل رضوی صاحب ( سابق چیئرمین ، بارکوسنل آف انڈیا) ، محترم دلیر سنگھ جی ( منیجر، تیلی بندھا گردوارہ) شامل تھے۔

اگلے دن ٹیم نے مدیروں اور صحافیوں سے ہوٹل میرا ول میں ایک خصوصی میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں شری وکلپ شکلا جی ( ایڈیٹر، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو)، شری یشونت گوہل جی ( دینک بھاسکر ڈیجیتل)، ہمانشو دویدی جی ( ایڈیٹر ان چیف، ہری بھومی )، جناب اعجاز قیصر صاحب ( ایڈیٹر نیو انڈین ایکسپرس گروپ)، جناب ذوالفقار صاحب  ( این ڈی ٹی وی) نے شرکت کی۔

یہاں سے فراغت کے بعد اگلا اجلاس حلقہ آفس میں ’ سرو آستھا منچ‘ کے عہدیداروں کے ساتھ ہوا، جس میں شری پریم شنکر گوتھیا جی ( گایتری سماج)، بشپ وکٹر ہنری ٹھاکر جی ( صدر ، سرو آستھا منچ)، فادر سیسٹین جی، منموہن سنگھ سیلانی جی (کوآرڈینیٹر)،سلیر سنگھ جی ( منیجر ، گردوارہ)، نند لال جی ( شدانی دربار)، جناب ایس ایم منج صاحب ( ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر)، شری راجیش پال جی ( دینک بھاسکر)، جناب گوری صاحب ( صدر، مسلم انٹلکچول فورم)، جناب شفیق احمد صاحب ( امیر حلقہ چھتیس گڑھ)، سمیت گایتری سماج، مسیحی برادری، سکھ برادری، سندھی برادری ، مسلم انٹلکچول فورم اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ایک خصوصی ملاقات محترمہ روچی گرگ جی ( ایڈیٹر ، دی لینس نیوز چینل اور سابق چیف ایڈوائزر برائے وزیر اعلیٰ) کے ساتھ رکھی گئی جس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔

اگلے دن حلقہ آفس میں ایک ’ پی آر ورک شاپ‘ کا اہتمام کیا گیا  جس میں حلقہ کے ذمہ داران، آیس آئی او، جی آئی او، اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے پی آر نمائندگان اور مقامی اراکین نے شرکت کی۔ اس کے بعد محترم شبیر خان صاحب ، سابق امیر حلقہ سے ملاقات کی گئی اور تحریک و دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

اگلے دن حلقہ آفس میں ایک خاص اجلاس رکھا گیا جس میں مولانا عبد الرزاق ندوی صاحب ( مدرسہ عربیہ اسلامیہ رائے پور) شامل ہوئے۔ ایک دوسری ملاقات میں جناب آئی کریم اللہ صاحب نے امیر حلقہ ، حلقہ سکریٹری ، پی آر سکریٹری اور امیر مقامی رائے پور کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں دورے سے متعلق مشاہدات اور آئندہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک واضح لائحہ عمل پیش کیا گیا۔ اس پورے دورے کے دوران امیر حلقہ، حلقہ سکریٹری اور پی آر سکریٹری چھتیس گڑھ، مستقل طور پر ساتھ رہے۔

یہ دورہ حلقہ چھتیس گڑھ کے لیے پبلک ریلیشنز کے نظام کو مضبوط بنانے اور سماجی، مذہبی، میڈیا اور سول پلیٹ فارمز کے ساتھ تعمیری روابط کو وسعت دینے کے حوالے سے نہایت اہم ثابت ہوا۔ مرکزی پی آر ٹیم کی رہنمائی میں یہ بات واضح ہوئی کہ آئندہ کوششوں کا محور دستورِ ہند کا تحفظ، سماجی ہم آہنگی کا فروغ، اقلیتوں کے حقوق کا دفاع، اور میڈیا کے ساتھ مثبت تعلقات کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

 

محبت بانٹیں

0 Comments