مرکزی شعبہ رابطہ عامہ کا دو روزہ دورہ

فروری 3, 2026

رپورٹ

31 جنوری 2025 تا یکم فروری 2026  شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے علی گڑھ اور بریلی ( اتر پردیش )کے لیے ایک دو روزہ دورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ جناب آئی کریم اللہ صاحب و معاون سکریٹری جناب لئیق احمد خان صاحب  شامل تھے ۔  اپنے پہلے دن کے دورہ میں حلقہ کے رابطہ عامہ کے سکریٹری ڈاکٹر اتحاد عالم اپنے معاونین ڈاکٹر واقف حسین اور برادر رفیق الزماں خان کے ہمراہ موجود تھے۔ یہاں انہوں نے امراء مقامی، اراکین شوریٰ اور ادارہ تحقیق کے رفقاء سے ملاقات کی  اور مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے بعد ادارہ تحقیق کے اسکالرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست رکھی گئی ۔ یہاں سے فراغت کے بعد پروفیسر طارق منصور صاحب سابق وائس چانسلر مسلم یونیورستی علی گڑھ سے ملاقات  کی گئی جس میں متعدد اہم موضوعات زیر گفتگو آئیں۔

اس کے بعد دیگر مذاہب کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نشست میں سناتن ، بودھ ، جین اور سکھ دھرم کے نمانئدے موجود تھے جنہوں نے انتہائی کھلے دل کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیا۔

اس نشست سے فراغت کے بعد مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان ، رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر اور ڈائریکٹر مرکز برائے فروغِ سائنس پروفیسر نسیم احمد خان صاحبان سے الگ الگ تفصیلی ملاقات کی گئی۔ پھر مسلم وکلاء، اور اہم شخصیات کے ہمراہ ملاقات کی گئی جس میں متعدد موضوعات زیر گفتگو آئے۔

 

دوسرے دن کا دورہ یکم فروری کو بریلی (اترپردیش) کا ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جناب آئی بی کریم اللہ صاحب اور اسسٹنٹ سیکریٹری جناب لئیق احمد صاحب کے ساتھ ڈاکٹر اتحاد عالم، سیکریٹری پی آر سیک (جے آئی ایچ اپ ویسٹ) اور سابق امیرِ حلقہ جناب احمد عزیز صاحب بھی موجود تھے ۔ یہاں مختلف این جی اوز کے قائدین اور غیر مسلم دانشوروں سے ملاقات کی گئی اور’’ایک بہتر سماج کی تعمیر میں ہمارا کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کا بھی اہتمام کیا گیا۔  اس کے بعد مسلم میڈیا پرسنز اور انفلوئنسرز کے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی۔

یہاں پی آر ٹیم نے متعدد مسلم دانشوروں اور پیشہ ور افراد سے انفرادی ملاقاتیں کیں اور کے روبرو ’’چیلنجز اور مواقع‘‘کے موضوع پر خطاب کیا ۔

اس دورے کے دوران ملاجی کباڑے والے کو ایک ہندو خاتون سماجی کارکن کی جان بچانے پر، جب وہ بریلی میں سماج دشمن عناصر کے حملے کا شکار ہوئیں، اپنی جان خطرے میں ڈال کر غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

الحمدللہ، دو روزہ دورہ اس اعتبار سے بہت کامیاب رہا کہ اس نے پوری زونل پی آر ٹیم کو ایکشن موڈ میں فعال کر دیا اور علاقے کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں سہولت فراہم کی۔

 

محبت بانٹیں

0 Comments