اسلام میں طلاق کی معنویت و شرعی حیثیت

دسمبر 11, 2025

11 دسمبر 2025

ڈاکٹر رضی الاسلام نذوی، قومی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند، نے حالیہ قوانین اور عدالت کے اقدامات پر جو مسلم ذاتی قوانین، خاص طور پر طلاق، کو متاثر کر رہے ہیں، پر اپنی تشویشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں ’’اسلام میں طلاق کی اہمیت اور قانونی حیثیت‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ریاستی اور عدالتی کارروائیوں کے سبب مسلمانوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے  جو سماجی ترقی پر توجہ دینے میں ان کی راہ کی رکاوٹ بن رہی ہے ۔

 

انہوں نے کئی ریاستوں میں یکساں شہری قانون (Uniform Civil Code) کے نفاذ کی کوششوں کا حوالہ دیا۔ ساتھ ہی اتراکھنڈ، آسام میں ہونے والی پیش رفت اور گجرات، مہاراشٹر اور دیگر علاقوں میں کیے جانے والے تجاویز کا  بھی ذکر کیا۔ انہوں نے آسام میں کثرتِ ازدواج (polygamy) کو جرم قرار دینے اور اس کے لیے سخت جیل کی سزاؤں اور جرمانوں کے نفاذ کا بھی ذکر کیا اور اس دعوے کو چیلنج کیا کہ کثرتِ ازدواج زیادہ تر مسلمانوں سے جُڑا ہے اور کہا کہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ غیر مسلموں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔

 

مولانا رضی الاسلام نذوی نے 2019 کے ایک ساتھ تین طلاق (instant triple talaq) کے قانون کا دوبارہ جائزہ لیا، اور اس کے داخلی منطقی پہلو پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیتا ہے اور اسی عمل کو جرم سمجھ کر قید کی سزا بھی دیتا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ قید میں بیٹھا شخص اپنے خاندانی ذمہ داریوں کو کیسے نبھائے گا۔ ایسے قوانین منطقی تسلسل اور عقل کو نظرانداز کرتے ہیں۔

 

انہوں نے طلاقِ حسن کے  تعلق سے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات پر بھی بات کی اور بتایا کہ عرضی میں امتیاز کے دعوے کی بنیاد پر اس پر پابندی کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے 2022 سے نومبر 2025 تک عدالت کے مشاہدات کا جائزہ پیش کیا، جب معاملہ پانچ رکنی آئینی بنچ کے پاس چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلاقِ حسن پر پابندی کے مطالبات اسلامی قانونی ڈھانچے کو نظرانداز کرتے ہیں۔

 

مولانا نے طلاق کو ایک ضرورت قرار دیا، نہ کہ ترجیحی عمل۔ انہوں نے اسے طبی علاج سے تشبیہ دی جو صرف اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب تمام دیگر امکانات ناکام ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام شادی کو عبادت اور ایک سماجی معاہدہ سمجھتا ہے۔ بطور معاہدہ، اس میں باقاعدہ تحلیل کے لیے دائرہ کار موجود ہے۔ قرآن میں مہربانی، صبر اور مفاہمت پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں طلاق سے پہلے مشورہ، گھریلو حد بندی کے ساتھ محدود علیحدگی اور خاندانی ثالثی جیسے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ طلاق کے طریقہ کار میں پاکیزگی ( طہر) کے دوران ایک ہی طلاق، اس کے بعد عدت، اور مکمل مفاہمت کے مواقع شامل ہیں۔ انہوں نے تین طلاقیں ایک ساتھ کہنے کے عام رواج پر تنقید کی اور اسے غیر پسندیدہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا صحیح اطلاق طلاقوں کی شرح کو کم کرے گا اور عورتوں کو مہر، نفقہ اور عزت کے ذریعے تحفظ فراہم کرے گا۔

 

مساوات کے دعووں پر بات کرتے ہوئے مولانا نذوی نے کہا کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے۔ اسلامی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ طلاق یافتہ عورتیں عزت و احترام کے ساتھ آسانی سے دوبارہ شادی کر لیتی تھیں۔ انہوں نے مسلمانوں میں شعور پیدا کرنے، کمیونٹی ثالثی پر انحصار کرنے اور غیر اسلامی رواج کو مسترد کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور تعلیم باہری قانونی دباؤ کا سب سے مضبوط جواب ہیں۔

محبت بانٹیں

0 Comments